وزیراعظم ڈی آئی خان کے دورہ کے دوران سی پیک کے مغربی روٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے: مولانا فضل الرحمان

وزیراعظم ڈی آئی خان کے دورہ کے دوران سی پیک کے مغربی روٹ کا سنگ بنیاد رکھیں ...
وزیراعظم ڈی آئی خان کے دورہ کے دوران سی پیک کے مغربی روٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے: مولانا فضل الرحمان

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف ڈیرہ اسماعیل خان کے دورہ کے موقع پر اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف 17 مئی کو ڈیرہ اسماعیل خان آ رہے ہیں، وہ صرف ہمارے نہیں سب کے مہمان ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ چشمہ لفٹ کینال، ٹانک زام ڈیم، زرعی یونیورسٹی اور گرڈ سٹیشن کا افتتاح بھی کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے اتحادی ہونے کے باوجود خواتین بل کی مخالفت کی تھی۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں