عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے ، نیب جتنا دبائے گی اتنا سچ سامنے آئیگا: ڈاکٹر عاصم

عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے ، نیب جتنا دبائے گی اتنا سچ سامنے آئیگا: ڈاکٹر ...
عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے ، نیب جتنا دبائے گی اتنا سچ سامنے آئیگا: ڈاکٹر عاصم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان کی عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے ۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیب نے میرے حق میں بات کی اور سچ بولا ، نیب جتنا دبائے گی اور جھوٹ بولی گی اتناہی سچ سامنے آئے گا ۔

ایک سوا ل پر ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ یہ کینگرو کورٹس نہیں اس لئے امید ہے کہ مجھے انصاف ملے گا ۔سرکاری گواہ نےجوکچھ دیکھااورکیاوہ بیان کردیا تاہم میں اس گواہی سے مطمئن ہوں۔

عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 462ارب روپے کی کرپشن کیس کی سماعت 21مئی تک ملتوی کر دی ۔

مزید : کراچی