ترکی سے 31 ڈی پورٹیز پاکستان آ گئے، 159 کی شہریت کی تصدیق کا عمل جاری ہے: دفتر خارجہ

ترکی سے 31 ڈی پورٹیز پاکستان آ گئے، 159 کی شہریت کی تصدیق کا عمل جاری ہے: دفتر ...
ترکی سے 31 ڈی پورٹیز پاکستان آ گئے، 159 کی شہریت کی تصدیق کا عمل جاری ہے: دفتر خارجہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ یونان سے ترکی میں ڈی پورٹ کئے گئے پاکستانیوں کی شہریت کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یونان سے ترکی ڈی پورٹ کئے گئے پاکستانوں کی تعداد 190 ہے جن میں سے 31 پاکستانیوں کو شہریت کی تصدیق کے بعد وطن واپس لایا جا چکا ہے جبکہ باقیوں کو بھی جلد واپس لایا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ ترکی میں اس وقت 159 ڈی پورٹیز موجود ہیں جن کی پاکستانی شہریت کی تصدیق کا عمل جاری ہے جس کے مکمل ہوتے ہی انہیں بھی واپس لانے کے انتظامات کر لئے جائیں گے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں