عمران کے اثاثے سب کے سامنے، وزیراعظم کے اثاثوں کی جھلکیاں پانامہ میں نظر آئیں: تحریک انصاف

عمران کے اثاثے سب کے سامنے، وزیراعظم کے اثاثوں کی جھلکیاں پانامہ میں نظر ...
عمران کے اثاثے سب کے سامنے، وزیراعظم کے اثاثوں کی جھلکیاں پانامہ میں نظر آئیں: تحریک انصاف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی کمپنی بیچ کر قانونی طریقے سے پیسہ واپس لائے لیکن نواز شریف کی کمپنیاں آج بھی قائم ہیں اور پیسہ باہر بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ عمران خان کا پانامہ پیپرز میں ذکر تک نہیں جبکہ نواز شریف اور ان کی پوری اولاد کے نام پانامہ لیکس میں سرفہرست ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اپنی آف شور کمپنی بیچ کر قانونی طریقے سے پیسہ واپس لائے اور ایمانداری سے ٹیکس ادا کر کے قومی خزانے کو فائدہ پہنچاتے رہے جبکہ ان کے مکمل اثاثے پارٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ عمران خان باہر سے زرمبادلہ قانونی ذرائع سے پاکستان لائے، عمران خان کے ذرائع آمدن پوری قوم کو معلوم ہیں اور ان کے اثاثوں سے بھی پوری قوم واقف ہے جبکہ وزیراعظم نواز شریف کے ذرائع آمدن ابھی تک نامعلوم ہیں اور وزیراعظم کے اثاثوں کی کسی کو خبر نہیں جن کی جھلکیاں پانامہ پیپرز میں ہی نظر آئی ہیں۔ عمران خان قوم سے سچ بولتے ہیں اور نواز شریف جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں۔ نواز شریف قومی خزانہ لوٹ کر منی لانڈرنگ سے پیسہ باہر بھیجتے رہے، وہ سیاسی بصیرت سے ذاتی کردار تک عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پانامہ پیپرز کی تحقیقات کا مطالبہ بطور اپوزیشن عمران خان کا فرض ہے جبکہ ان پر لگائے جانے والے الزامات زبان بندی کی ایک بھونڈی کوشش ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں