پشاور ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی نے نتائج کیخلاف دھرنا دینے کا اعلان کردیا

پشاور ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی نے نتائج کیخلاف دھرنا دینے کا اعلان کردیا
پشاور ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی نے نتائج کیخلاف دھرنا دینے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے حلقہ پی کے 8کے نتائج کیخلاف دھرنا دینے کا اعلان کردیا ۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماﺅں نے ضمنی انتخاب کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور اس کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے ۔

رہنماﺅں نے الزام عائد کیا کہ نتائج کو راتوں رات تبدیل کیا گیا ، گنتی شروع ہوئی تو پیپلز پارٹی کے امیدوار طماش خان کو برتری حاصل تھی تاہم بعد میں نتائج کو تبدیل کر دیا گیا ۔ امیر مقام نے دھاندلی میں کلیدی کردار ادا کیا اور پیپلز پارٹی کے امیدوار کو جان بوجھ کر ہرا یا گیا ۔ رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے نتائج تبدیل کرنے کی تحقیقات نہ کرائی تو دھرنا دیا جائے گا جس کی تاریخ کا اعلان وقت آنے پر کریں گے ۔

مزید :

پشاور -