رنبیر کپور سے تعلق ختم ہونے کا غم، کترینہ کیف کا عالیہ بھٹ سے شرمناک انتقام

رنبیر کپور سے تعلق ختم ہونے کا غم، کترینہ کیف کا عالیہ بھٹ سے شرمناک انتقام
رنبیر کپور سے تعلق ختم ہونے کا غم، کترینہ کیف کا عالیہ بھٹ سے شرمناک انتقام

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)جہاں کترینہ کیف اور رنبیر کپور کے درمیان بریک اپ کی افواہیں زیر گرد ش ہیں وہاں بارہا عالیہ بھٹ کا نام ان دونوں کے رشتے کے درمیان ایک ’تیسرے شخص ‘کے طور پر لیاجاتا رہا ہے  اور مبینہ طور پر عالیہ بھٹ کی رنبیر کپور کیساتھ قربت کترینہ کیف کو کھٹکتی تھی۔

رنبیر کا کترینہ کیساتھ ”حساس “ سین کرنے سے انکار

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق حتیٰ کہ کترینہ اور عالیہ بھٹ ایک تقریب کے دوران اس طرح ملیں جیسے وہ بہت پرانی سہیلیاں ہوں اور بظاہر اس کا مقصد لوگوں کو یہ بتانا تھا کہ ان کے درمیان سب کچھ اچھا ہے۔

شرمیلا ٹیگور نے مردوں کو لانڈری اورگھریلو کام کاج میں بیویوں کاہاتھ بٹانے کومثالی گھرانہ بنانے کا کلیہ قرار دیدیا

کہانی میں نیا اور ساز باز کرنے والا موڑ یہ ہے کہ کترینہ مبینہ طور پر عالیہ کے بوائے فرینڈ سدھارتھ ملہوترا کے قریب سے قریب تر ہو رہی ہیں۔

کترینہ اور سدھارتھ آجکل فلم ’بار باردیکھو‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ سیٹس پر موجود لوگ دونوں کی کیمسٹری اور دوستانہ پن کے گواہ ہیں۔اگر یہ بات کافی نہیں ہے کہ کترینہ جو اپنے پرانے محبت خانے (لونیسٹ)کو چھوڑچکی ہیں وہ باندرا میں ایک اپارٹمنٹ کرایہ پر حاصل کر چکی ہوں ۔ اتفاقیہ طور پر کترینہ کا یہ نیا اپارٹمنٹ سدھارتھ کے اپارٹمنٹ کے بہت ہی قریب واقع ہے ۔

سلمان خان نے شادی کا فیصلہ کر لیا، ایسا کیسے ممکن ہوا اور ان کی دلہن کون ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

عالیہ اور سدھارتھ میں مضبوط تعلق رکھا ہے تاہم کترینہ اور سدھارتھ میں بڑھتی قربتیں عالیہ کے لئے قطعی طور پر ایسی خبر نہیں ہو گی جسے پڑھ کر عالیہ بھٹ خوش ہوں۔

مزید : تفریح