وزیراعظم پارلیمینٹ سے بھاگے تو پانامہ لیکس انہیں لے ڈوبے گی: مولا بخش چانڈیو

وزیراعظم پارلیمینٹ سے بھاگے تو پانامہ لیکس انہیں لے ڈوبے گی: مولا بخش چانڈیو
وزیراعظم پارلیمینٹ سے بھاگے تو پانامہ لیکس انہیں لے ڈوبے گی: مولا بخش چانڈیو

  

ٹھٹھہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو پارلیمینٹ سے دور رہنے کا مشورہ دینے والے ان کے دوست نہیں، پارلیمینٹ سے بھاگے تو پانامہ لیکس انہیں لے ڈوبے گی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

میڈیا رپورٹس کے مطابق مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وزیراعظم کو اس وقت دوستوں کی ضرورت ہے اور ضروری نہیں کہ وزیراعظم کے دوست صرف (ن) لیگ میں ہی ہوں بلکہ دوسری پارٹیوں میں بھی ان کے ہمدرد موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دھرنوں سے پارلیمینٹ نے ہی وزیراعظم کو بچایا تھا اور اب انہیں ایوان سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا۔ ایسا مشورہ دینے والے وزیراعظم کے دوست نہیں ہیں اور اگر نواز شریف پارلیمینٹ بھاگے تو پانامہ لیکس انہیں لے ڈوبے گی۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : کراچی /اہم خبریں