”ہم “ کا راستہ ہی ترقی کا راستہ ہے، آف شور کا ”شور“مچانے والے بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے رہے : شہباز شریف

”ہم “ کا راستہ ہی ترقی کا راستہ ہے، آف شور کا ”شور“مچانے والے بہتی گنگا میں ...
”ہم “ کا راستہ ہی ترقی کا راستہ ہے، آف شور کا ”شور“مچانے والے بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے رہے : شہباز شریف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ’ہم‘کا راستہ ہی ترقی اور خوشحالی کا راستہ ہے، بعض سیاسی عناصر کی ’میں‘کی روش سے ملک کا بے پناہ نقصان ہوا ہے ۔آف شور‘کا شور مچانے والے خود بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے رہے۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور جام معشوق علی سے ملاقات کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے ضمنی الیکشن میں نیا پاکستان بنانیوالوں کی مقبولیت کا پردہ چاک کر دیا۔کڑے احتساب کے بغیر پاکستان ترقی اورخوشحالی کی منازل طے نہیں کر سکتا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ قومی دولت لوٹنے، سیاسی بنیادوں پر قرضے معاف کرانیوالوں کو کٹہرے میں لانا ہوگا،یہ وقت اتحاد و اتفاق کا ہے ،پاکستان تاریخ کے اہم ترین موڑ سے گزر رہا ہے اور اسے مل کر آگے لے کر جانا ہوگا۔کرپٹ شخصیات اور قرض معاف کرانیوالوں کا بے لاگ احتساب ضروری ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں.

مزید : لاہور