الیکشن کمیشن نے عدم حاضری پرعمران خان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا

الیکشن کمیشن نے عدم حاضری پرعمران خان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا
 الیکشن کمیشن نے عدم حاضری پرعمران خان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) ضلعی الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

جیونیوز کے مطابق پی کے 8ضمنی انتخاب کے حوالے سے ضلعی الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمیشن کو خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طلب کرنے کے باوجود عمران خان حاضر نہیں ہوئے جس پر انکے خلاف کارروائی کی جائے۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے ، تاہم ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو نوٹس بھیجا لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے۔ ڈی آر او کی جانب سے جاری مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ کوئی بھی فرد قانون سے بالاتر نہیں ، آئین کے مطابق ہر شہری اداروں کی جانب سے طلب کرنے پر حاضر ہونے کا پابند ہے ۔

مزید : پشاور