آکلینڈ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے درجن بھر آفیسرزکانابالغ لڑکی کےساتھ جنسی سکینڈل سامنے آ گیا،ایک کی خودکشی,تفصیلات لڑکی کے فیس بک پر شائع
آکلینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)آکلینڈ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے درجن بھر آفیسرزکے16سالہ نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی سکینڈل میں ملوث ہونے کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا ۔سی بی سی نیوز کے مطابق انٹرنل افیئرز انویسٹی گیشن سینٹرز کی جانب سے آکلینڈ پولیس آفیسرزکے مبینہ طور پر نابالغ لڑکی سیلسٹ گواپ کے ساتھ جنسی تعلق میں ملوث ہونے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
بین الاقوامی کوپن ویب سائٹ ’پکوڈی‘پاکستان میں لانچ کردی گئی
سیلسٹ گواپ نے حال ہی میں پولیس آفیسرز کے ساتھ اپنے جنسی تعلقات کی تفصیلات اپنے فیس بک پیج پر شائع کرنی شروع کی ہیں۔
ذرائع کے مطابق گواپ کی عمر اب 18یا 19برس ہے ،تفتیش کاروں کا ماننا ہے کہ اس نے 16برس کی عمر میں درجنوں پولیس آفیسرز کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کر لئے تھے ۔
خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں
گواپ نے اپنے فیس بک پیج پر انکشاف کیا کہ وہ جنسی سکینڈل میل ملوث ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ اس نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ یہ کبھی بھی زبردستی نہیں ہوا ۔ لڑکی نے مزید کہا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ اس کے ” بے ضرر تعلقات“ تھے ۔ حال ہی میں ,گواپ نے گزشتہ ماہ اسے اس کے گھر کے نزدیک ڈراپ کرنے والے آکلینڈ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے آفیسرز کی ایک تصویر بھی شائع کی ۔ایک دوسری پوسٹ میں گواپ نے کہا کہ جب میں نابالغ تھی اور اس دوران میں نے جن پولیس آفیسرز کے ساتھ جنسی تعلق استوار کیا ان میں سے ایک کا انتقال ہو چکا ہے جس پر مجھے دکھ ہے ۔
راتوں رات جلد میں نکھار لانے والی کریمیں کتنی خطرناک ہیں، جانئے
یاد رہے کہ آکلینڈ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے آفیسر برینڈن او برئین نے گزشتہ سال ستمبر میں خودکشی کر لی تھی جبکہ او برئین کی خودکشی کے کوئی ایک سال پہلے ان کی اہلیہ نے بھی خودکشی کر لی تھی ۔
تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ برینڈن او برئین نے خودکشی کرنے سے پہلے ایک تحریری نوٹ چھوڑا تھا جسے بنیاد پر ابتدائی تفتیش شروع کر دی گئی تھی ۔بعد ازاں فیڈرل جج کے روبروبہت سے پولیس آفیسرز نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے ابتدائی انٹرنل افیئرز انویسٹی گیشن کے دوران گواپ کے ساتھ تعلقات سے متعلق جھوٹ بولا تھا ۔ مزید برآں کیس زیر سماعت ہے اور تفتیش کار تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ گواپ کی ماں آکلینڈ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ منسلک ہے اورپولیس آفیسرز کے ساتھ ایک ارسال کنندہ (dispatcher) کے طور پر کام کرتی ہے ۔