سعودی عرب میں مکہ کے بعد جدہ میں بھی مظاہرے، ہجوم نے دھاوابول دیا

سعودی عرب میں مکہ کے بعد جدہ میں بھی مظاہرے، ہجوم نے دھاوابول دیا
سعودی عرب میں مکہ کے بعد جدہ میں بھی مظاہرے، ہجوم نے دھاوابول دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جدہ (محمد اکرم اسد) جدہ کے حی الحمدانیہ میں واقع ایک مقامی کمپنی ملازمین تنخواہ نہ ملنے پر جمع ہوگئے اور کمپنی کے ذمہ داران پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر جمع ہوگئی اور کارکنان کے مطالبات سنے, کارکنان کا کہنا تھا کہ کمپنی نے کئی ماہ سے تنخواہیں روکی ہوئی ہیں۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

پولیس نے کارکنوں کو علاقہ خالی کرنے پر قائل کرلیا اور کمپنی کے ذمہ داران کو تنخواہ ادا کرنے کی ہدایت کی۔ جدہ پولیس کے مطابق تنخواہ نہ ملنے پر کارکنوں نے کمپنی کے سامنے دھرنا دیا اور کمپنی ذمہ داران پر حملے کی کوشش کی۔ کارکنوں کو سمجھایا گیا کہ سعودی عرب میں قانون کے مطابق حقوق حاصل کرنے کا طریقہ لیبر کورٹ ہے۔

مزید : عرب دنیا