آئی پی ایل،رائل چینلجرز بنگلور نے گجرات لائنز کو 144رنز سے شکست دیدی

آئی پی ایل،رائل چینلجرز بنگلور نے گجرات لائنز کو 144رنز سے شکست دیدی
آئی پی ایل،رائل چینلجرز بنگلور نے گجرات لائنز کو 144رنز سے شکست دیدی

  

بنگلور(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی پی ایل کے 44ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے گجرات لائنز کو144رنز سے شکست دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گجرات لائنز رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے دیئے گئے 249رنز کے ہدف کے تعاقب میں مکمل 20اورز کھیلنے میں کامیا ب نہیں ہوسکی اور پوری ٹیم ہی 19ویں اور کی 4گیند پر 104رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ۔جس میں فنچ 37رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ جدیجہ 21رنز کے ساتھ دوسرے اور میکلم 11رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ان تین کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوا ۔رائل چیلنجرز کی جانب سے جورڈن نے چار اور چاہل نے 3کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ سچن بابے دو اور اروند ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیا ب ہوئے ۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

اس سے قبل گجرات لائنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کرتے ہوئے رائل چیلنجرز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر رائل چیلنجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اور ز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 248رنز بنائے جس میں ویرات کوہلی اور اے بی ڈویلیئرز نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی پی ایل کی سب سے بڑی 229رنز کی شراکت قائم کی ،اے بی ڈویلیئر ز 129رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ ویرات کوہلی 109رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔

مزید : T20