وہ عرب ملک جس کی شہریت اب غیر ملکی بھی حاصل کرسکیں گے، تاریخ ساز قانون متعارف کروادیا گیا

وہ عرب ملک جس کی شہریت اب غیر ملکی بھی حاصل کرسکیں گے، تاریخ ساز قانون متعارف ...
وہ عرب ملک جس کی شہریت اب غیر ملکی بھی حاصل کرسکیں گے، تاریخ ساز قانون متعارف کروادیا گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جدہ (محمد اکرم اسد/ بیورو چیف) کویت کی قومی اسمبلی نے پیش کردہ شہریت کے بارے میں بل کی منظوری دے دی جس کے مطابق سالانہ 4000 افراد کو کویتی شہریت دی جائے گی۔ پاس کردہ بل کی دفعہ -I  کے مطابق 2016ءکے دوران کویتی شہریت حاصل کرنے والوں کی تعداد چار ہزار سے زیادہ نہیں ہوگی۔ دفعہ-ٰٰII کے مطابق وزیراعطم اور متعلقہ وزراءکو اس قانون کو سرکاری گزٹ میں شائع کرنے کے بعد نافذ کرنے کا اختیار ہے۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

وزیر اطلاعات اور وزیر نوجوان افیئرز شیخ سلیمان الصباح نے تصدیق کی کہ حکومت ملک کی بہترین کے لئے بدوین کے مسائل کو قانونی طریقے سے حل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ شیخ سلمان نے کہا کہ حکومت بدوی کے مسائل کے لئے بہت سے پروگرام اور ضروری اقدامات نافذ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ بات چیت کے دوران داخلہ اور دفاعی کمیٹی نے شہریت کے لئے IIتجاویز دیں۔ ایم بی سلطان الجیسم نے اس طریقے پر اعتراض کیا اور بعض ایم پی ایز نے اجلاس کو ملتوی کونے کا مشورہ دیا کیونکہ وزیر داخلہ کی غیر موجودگی کی وجہ سے یہ ممکن نہیں۔ ایم پی یوسف نے کہا کہ بدوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنا غیر انسانی ہے۔

مزید : عرب دنیا