مودی کا ایسا جھوٹ پکڑا گیا کہ سن کرپاکستانی سیاستدان بھی شرما جائیں‎

مودی کا ایسا جھوٹ پکڑا گیا کہ سن کرپاکستانی سیاستدان بھی شرما جائیں‎
مودی کا ایسا جھوٹ پکڑا گیا کہ سن کرپاکستانی سیاستدان بھی شرما جائیں‎

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک اوربڑا جھوٹ بے نقاب ہو گیا ہے ۔ ’مودی جی‘ نے ماضی میں د یئے گئے ایک انٹرویو میں خود ہی اپنی اصلی تعلیمی قابلیت کا بھانڈا پھوڑدیا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کی تعلیمی اسناد پر متعدد بار اعتراضات اٹھائے گئے ہیں ۔ اور نریندر مودی کی ڈگریوں کا معاملہ ان کیلئے بڑا درد سر بنا ہوا ہے ۔اگرچہ اس سلسلے میں کچھ دستاویزات بھی منظر عام پر آئی ہیں جن سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ نریندر مودی نے دہلی یونیورسٹی سے 1978ء میں’تھرڈ کلاس‘کے ساتھ گریجویشن کی اور ایک اور دستاویز کے مطابق نریندر مودی نے 1983ء میں یونیورسٹی آف گجرات سے ’ایم اے‘ کی ’فرسٹ کلاس‘ ڈگری لے رکھی ہے۔
لیکن سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے والی ایک ویڈیو نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ نریندر مودی کی ایک پرانی ویڈیو میں انہوں نے خود ہی اپنی تعلیمی قابلیت سے پردہ اٹھاتے ہوئے اس بات کا ا نکشاف کیا ہے کہ وہ زیادہ تعلیم یافتہ نہیں ہیں۔بھارتی صحافی راجیو شکلہ کو دیئے گئے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں نریندر مودی نے اس بات کا برملا اعتراف کیا ہے کہ وہ کچھ خاص پڑھے لکھے انسان نہیں ہیں ،یہ ان پر اوپر والے کا کرم ہے اور ان کو نئی نئی چیزیں جاننے اور سیکھنے کا شوق رہا ہے۔انہوں سے صرف ہائی سکول تک ہی تعلیم حاصل کی ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس میں گجرات یونیورسٹی کے ریکارڈ کے مطابق انہوں نے1983ء میں ’پولیٹیکل سائنس‘ میں ماسٹرز کیا اور ان کا سکور 62.3فیصد ہے ۔