ایم کیو ایم سرفراز مرچنٹ اور طارق میر کے کاغذات پر جواب کیوں نہیں دیتی :مصطفی کمال

ایم کیو ایم سرفراز مرچنٹ اور طارق میر کے کاغذات پر جواب کیوں نہیں دیتی :مصطفی ...
ایم کیو ایم سرفراز مرچنٹ اور طارق میر کے کاغذات پر جواب کیوں نہیں دیتی :مصطفی کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ سرفراز مرچنٹ کے کاغذات اور طارق میر کے کاغذات پر ایم کیو ایم جواب کیوں نہیں دیتی،متحدہ کے نمائندوں سے پوچھیں کہ کیا وہ ”را“کے لیے کام نہیں کرتے ۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ حیدر آباد میں جن بھٹکے ہوئے لوگوں نے پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں پر حملہ کیا انہیں واپسی کا موقع ضرور ملنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو ورغلا کر بھٹکا یا گیا ان کو معاشرے کا بہتر شہری بنانے کے لیے ادارہ قائم کیا جا رہا ہے ،جو لوگ اس ادارے کے قیام کے بارے میں سوچ رہے ہیں ،انہوں نے بہت اچھا فیصلہ کیا ہے ،پاک سر زمین پارٹی اس فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہا کہ ایم کیو ایم میں ٹیمیں بنی ہوئی ہیں جنہیں بتا یا گیا ہے آپ ملک کو آزاد کراﺅگے ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ کے کارکن اپنے رہنماوں سے سوال پوچھیں اور راستہ چنیں ،جو راستہ بدلے گا ہم اس کے لیے آواز اٹھائیں گے ۔مصطفی کمال نے مزید کہا الطاف حسین نے اپنی سلطنت برقرار رکھنے کے لیے ایندھن بنا یا ہوا ہے ،متحدہ کے کارکن ایک بار اپنے قائد سے ”را“کے بارے میں سوال ضرور کریں ۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

مزید :

کراچی -