کراچی میں ایم کیوایم قائد سمیت 10رہنماﺅں کیخلاف مقدمہ درج ،انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل

کراچی میں ایم کیوایم قائد سمیت 10رہنماﺅں کیخلاف مقدمہ درج ،انسداد دہشتگردی ...
کراچی میں ایم کیوایم قائد سمیت 10رہنماﺅں کیخلاف مقدمہ درج ،انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے تھانہ بریگیڈ میں قائد ایم کیوایم سمیت 10 رہنماﺅں کیخلاف کارسرکار میں مداخلت اور انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔

مزیدپڑھیں:پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

تفصیلات کے مطابق تھانہ بریگیڈ تھانے میں قائد ایم کیوایم اور دس رہنماﺅں کیخلاف مقدمہ ایس ایچ او غلام نبی آفریدی کی مدعیت میں درج کیا گیاہے جن میں فاروق ستار،خالد مقبول صدیقی،کنور نوید،روف صدیقی اور وسیم اختر سمیت دیگر رہنما شامل ہیں،مقدمے میں کہا گیاہے کہ 12مئی 2016کو مزار قائد کے باہر متحدہ قومی موومنٹ کے جلسے کے دوران خطاب سے دہشتگردی اور افراتفری پھیلانے کی کوشش کی گئی جبکہ تقریر میں ریاستی اداروں اور افسران کو دھمکیاں دی گئیں ۔مقدمہ میں کہا گیاہے کہ ایم کیوایم کے قائد نے پاکستان کے دشمنوں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی ،خطاب سے آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ،متحدہ قائد نے ملک دشمنوں کو خوش کرنے کیلئے ایسے الفاظ استعمال کیے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں