’خبردار! فیس بک کا یہ نیا فیچر ہرگز استعمال نہ کریں کیونکہ۔۔۔‘ پولیس نے وارننگ جاری کردی

’خبردار! فیس بک کا یہ نیا فیچر ہرگز استعمال نہ کریں کیونکہ۔۔۔‘ پولیس نے ...
’خبردار! فیس بک کا یہ نیا فیچر ہرگز استعمال نہ کریں کیونکہ۔۔۔‘ پولیس نے وارننگ جاری کردی

  

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا ویب سائٹ نے رواں سال فروری میں ری ایکشن ٹولز (Reaction Tools) نامی نئے ایموٹیکون متعارف کروائے تھے جنہیں فیس بک پوسٹس پر جذباتی ردعمل کے اظہار کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ لائیک بٹن کو کچھ دیر دبائے رکھنے سے یہ اینیمیٹڈ ایموٹیکون ظاہر ہوجاتے ہیں۔ فیس بک صارفین نے اس نئے فیچر پر بہت خوشی کا اظہار کیا تھا، بلکہ ابھی تک اس فیچر کی تعریفوں کا سلسلہ جاری ہے، مگر بیلجیئم کی پولیس نے تشویشناک وارننگ جاری کر دی ہے کہ اگر عوام اپنی پرائیویسی کا تحفظ چاہتے ہیں تو ری ایکشن ایموٹیکونز سے دور رہیں۔

فیس بک نے ایک مرتبہ پھر انقلاب برپا کردیا،ایسی چیز متعارف کروانے کا اعلان جو دنیامیں انٹرنیٹ کا پورا ڈھانچہ ہی بدل ڈالے گی

بیلجیئم پولیس کا کہنا ہے کہ ری ایکشن ایموٹیکون کے زریعے آپ کے جذبات کا اظہار ہوتا ہے، اور کسی خاص وقت پر آپ کے مزاج اور موڈ کی معلومات بھی دستیاب ہوتی ہیں، اور فیس بک ان معلومات کو استعمال کرتے ہوئے آپ کو اپنی تشہیری مہم کا نشانہ بناسکتی ہے۔ اگر آپ اچھے موڈ کا اظہار کرنے والے ایموٹیکون کو سلیکٹ کرتے ہیں تو فیس بک اسے اشتہارات بھیجنے کا اچھا موقع جانے گی اور آپ کی پرائیویسی میں دخل اندازی کرتے ہوئے اشتہاری پیغامات آپ کو بھیجے گی۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

اس سے پہلے فیس بک کی ملکیتی کمپنی انسٹاگرام بھی تصدیق کرچکی ہے کہ یہ لوکل کمپنیوں کو اجازت دے گی کہ وہ اس کے 30 کروڑ صارفین کو اشتہارات بھیج سکیں۔ بیلجیئم کی پولیس کے مطابق ری ایکشن ایموٹیکون کا انتخاب آپ کو بھی ان صارفین میں شامل کر سکتا ہے کہ جن کے مزاج اور موڈ کی معلومات اکٹھی کر کے انہیں مارکیٹنگ پر مبنی پیغامات بھیجے جائیں گے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس