پاکستان کا ایف 16جنگی طیاروں کو جدید بنانے کے لیے ترکی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا

پاکستان کا ایف 16جنگی طیاروں کو جدید بنانے کے لیے ترکی کے ساتھ معاہدہ طے پا ...
پاکستان کا ایف 16جنگی طیاروں کو جدید بنانے کے لیے ترکی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی ایف 16جنگی طیاروں کو جدید بنانے کے لیے ترکی اور پاکستان میں معاہدہ طے پا گیا۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

ترک ریجنل کوارڈینٹر برائے فارن اکنامک ریلیشن فورم والکن یوزر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ پاکستان کے ساتھ ایف16جنگی طیاروں کوجدید بنانے کا معاہدہ طے پایا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ایوایشن پروجیکٹ کے تحت معاہدہ ہوا جس کی لاگت ساڑھے 7کروڑ ڈالر ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کچھ ایف 16جنگی طیارے ترکی روانہ کیے جا چکے ہیں ۔والکن یوزر نے مزید کہا کہ ترکی ایف 16طیاروں کے اسپیئر پارٹس کے ساتھ انجن بھی بنا رہا ہے ۔

راتوں رات جلد میں نکھار لانے والی کریمیں کتنی خطرناک ہیں، جانئے

واضح رہے کہ امریکی کانگریس نے پاکستان کو ایف 16طیارے فراہم کرنے کا بل مسترد کر دیا تھا ۔مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ نے بھارتی پروپیگنڈے کے تحت پاکستان کو ایف 16طیارے فراہم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

مزید : قومی /اہم خبریں