چوہدری نثار اور سراج الحق کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ،قومی اسمبلی کی قرارداد کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر اتفاق

چوہدری نثار اور سراج الحق کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ،قومی اسمبلی کی قرارداد ...
چوہدری نثار اور سراج الحق کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ،قومی اسمبلی کی قرارداد کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر اتفاق

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماﺅں کو پھانسی دینے کے معاملے پر مشاور ت کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہناتھا کہ یہ صرف چند اشخاص کا نہیں بلکہ انصاف کا قتل عام ہے ،ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں رہنماﺅں نے قومی اسمبلی کی قرارداد کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل بنانے اور اس حوالے سے دیگر جماعتوں کو بھی شامل کرنے پر اتفاق کیا گیاہے ۔

مزید : اسلام آباد