متحدہ، مہاجر قومی موومنٹ اور پی ایس پی رہنماﺅں کی سندھ رینجرز سے ملاقات

متحدہ، مہاجر قومی موومنٹ اور پی ایس پی رہنماﺅں کی سندھ رینجرز سے ملاقات
متحدہ، مہاجر قومی موومنٹ اور پی ایس پی رہنماﺅں کی سندھ رینجرز سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ رینجرز کے ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی کا امن قانون نافذ کرنے والے اداروں، شہریوں کی کوششوں اور قربانیوں کا نتیجہ ہے جبکہ امن کو برقرار رکھنا بھی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ، مہاجر قومی موومنٹ اور پی ایس پی کے وفود کو ملاقات کیلئے دعوت دی گئی اور تینوں نے ڈی جی رینجرز کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ ترجمان رینجرز نے کہا کہ امن برقرار رکھنے کیلئے رواداری اور برداشت کی فضاءکو فروغ دیا جائے گا جبکہ تینوں پارٹیوں کے رہنماﺅں نے امن کیلئے مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید :

کراچی -