کراچی میں پرائیویٹ گاڑی کو پولیس موبائل بنا کر پھرنے والے دو ملزمان گرفتار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں پرائیویٹ گاڑی کو پولیس موبائل بنا کر پھرنے والے دو ملزمان گرفتار ہو گئے ۔ایس ایس پی ملیر راو انوار کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے سٹارگیٹ کے قریب پولیس نے کارروائی کر کے جعلی پولیس موبائل کو پکڑ لیا ۔انہوں نے بتا یا کہ دو ملزمان پرائیویٹ گاڑی کو موبائل بنا کر شہر میں پھرتے تھے ۔پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ائیر پورٹ تھانے میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔
پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی