جہاز کے ذریعے سونا سمگل کرنے کا شرمناک ترین طریقہ، مسافر رنگے ہاتھوں گرفتار

جہاز کے ذریعے سونا سمگل کرنے کا شرمناک ترین طریقہ، مسافر رنگے ہاتھوں گرفتار
جہاز کے ذریعے سونا سمگل کرنے کا شرمناک ترین طریقہ، مسافر رنگے ہاتھوں گرفتار

  

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سمگلنگ کے کئی طریقوں کے بارے میں آپ نے سن رکھا ہو گا مگر گزشتہ روز ایک بنگلہ دیشی شہری نے سمگلنگ کے لئے شرمناک ترین طریقہ اختیار کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اس شخص کو ڈھاکہ کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا ہے۔ اس نے سونے کی 8اینٹیں نگل رکھی تھیں جو اس کی بڑی آنت میں موجود تھیں۔ بارڈرکنٹرول حکام نے شک گزرنے پر اس کا ایکسرے کیا تو اس کے پیٹ میں موجود ان اینٹوں کی موجودگی کا انکشاف ہو گیا۔ اس پر ملزم نے خود بھی اعتراف کر لیااس پر حیرانی کی بات یہ کہ پولیس نے اسے ٹوائلٹ میں بھیجا جہاں اس نے پاخانے کے راستے یہ اینٹیں باہر بھی نکال دیں۔

ڈالر ریال روپیہ درہم دینار پاﺅنڈ ،کیا آپ کو معلوم ہے کرنسیوں کے ان ناموں کا کیا مطلب ہے اور یہ کس نے اور کب رکھے؟

رپورٹ کے مطابق اس کے پیٹ میں موجود سونے کی مالیت 40ہزار پاﺅنڈ(تقریباً 60لاکھ17ہزارروپے) تھی۔ واضح رہے کہ چند دن قبل بھی بنگلہ دیشی ایئرپورٹ پر ایک آدمی کے پیٹ سے 400گرام کی 4سونے کی اینٹیں نکلی تھیں۔ اس کے علاوہ ایک اور واقعے میں ڈھاکہ ایئرپورٹ پر دبئی سے آنے والے ایک جہاز کے ٹوائلٹ سے بھی سونے کی 8اینٹیں برآمد ہوئی تھیں۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

مزید : ڈیلی بائیٹس