پانامہ لیکس ،حکومت بند گلی میں جانے کی بجائے اپوزیشن کیساتھ بیٹھے ،یہی آگے جانے کا راستہ ہے: یوسف رضا گیلانی

پانامہ لیکس ،حکومت بند گلی میں جانے کی بجائے اپوزیشن کیساتھ بیٹھے ،یہی آگے ...
پانامہ لیکس ،حکومت بند گلی میں جانے کی بجائے اپوزیشن کیساتھ بیٹھے ،یہی آگے جانے کا راستہ ہے: یوسف رضا گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم  یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت کو ٹی او آرز طے کرنے کیلئے اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنا پڑے گا اور یہی آگے جانے کا راستہ ہے ،پشاور کے ضمنی انتخاب کے نتائج سے مطمئن ہیں ،ہم دھاندلی کا شور نہیں کرینگے ،ریاست جموں و کشمیر اور پاکستان کے عوام نے میرے بیٹے کی بازیابی پر جس طرح خوشی کا اظہار کیا  اس پر ان کا شکر گزار ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم نے شروع دن سےہی  کہا تھاکہ حکومت کو اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنا چاہیے اور ٹی او آرز طے کرنے چاہئیں ،  اب چیف جسٹس آف پاکستان کا بھی بیان آ گیا ہے، میرے خیال میں حکومت کو اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنا ہی پڑے گا اور یہی آگے جانے کا راستہ ہے ،حکومت کو بند گلی میں نہیں جانا چاہیے ۔ پشاور کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ دیگر جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں نے وہاں جلسے بھی کئے لیکن ہماری قیادت کے جلسے کے بغیر بہترین نتائج آئے ہیں، ہم دھاندلی کا شور نہیں کریں گے بلکہ صوبائی قیادت اس مسئلے کو دیکھے گی ۔

مزید :

قومی -