’اچھا تو گھر سے اس لئے نکلے تھے!‘ شادی کی تقریب میں اچانک ایک ایسی آواز بلند ہوگئی کہ دلہن کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

’اچھا تو گھر سے اس لئے نکلے تھے!‘ شادی کی تقریب میں اچانک ایک ایسی آواز بلند ...
’اچھا تو گھر سے اس لئے نکلے تھے!‘ شادی کی تقریب میں اچانک ایک ایسی آواز بلند ہوگئی کہ دلہن کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فلموں میں اکثر ایسے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں جن میں ایک جوڑے کی شادی ہو رہی ہوتی ہے اور عین شادی کی تقریب میں کوئی دوسری عورت آ کر دولہے کی بیوی ہونے کا دعویٰ کرکے دلہن کے اوسان خطا کر دیتی ہے۔گزشتہ دنوں ایسا ہی واقعہ ایک امریکی دولہا دلہن کے ساتھ حقیقت میں پیش آ گیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق یو ٹیوب پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ امریکی شخص اپنی دلہن کے ساتھ سٹیج پر موجود ہے اور شادی کی تقریب ہنسی خوشی جاری ہے۔ اسی اثناءمیں مہمانوں میں سے کسی کے زور زور سے تالیاں بجانے کی آواز آتی ہے۔ جب دولہا اس سمت دیکھتا ہے تو اس کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں کیونکہ سامنے اس کی گرل فرینڈ کھڑی ہوتی ہے۔

’مجھے تم سے برہنہ شادی کرنی ہے ‘ یورپی لڑکی ایسی شادی کی تقریب کہ تمام دنیا حیران رہ گئی

گرل فرینڈ تالی بجاتے ہوئے دولہا کو کہتی ہے کہ ”اچھا تو یہ کام تھا جس کے لیے تم آج صبح میرے گھر سے نکلے تھے!“یہ دیکھ کر دولہا کے چہرے پر ہوائیاں اڑنے لگتی ہیں اور وہ لڑکی کے بعد مہمانوں کی طرف دیکھتا ہے جن کے چہروں پر حیرت و پریشانی کے آثار نمایاں ہوتے ہیں، اور پھر اپنی دلہن کی طرف دیکھتا ہے۔ دولہن کا چہرہ عروسی لباس سے ڈھکا ہوتا ہے اس لیے اس کے تاثرات ویڈیو میں نظر نہیں آتے۔اسی دوران مہمانوںکی چہ مگوئیاں شروع ہو جاتی ہیں۔ ایک مہمان خاتون کی آواز ابھرتی ہے کہ اب اس لڑکی کو چلے جانا چاہیے۔ پھر سرخ کپڑوں میں ملبوس عورت آتی ہے اور اس لڑکی کو پکڑ کر تقریب سے باہر نکالنے کی کوشش کرنے لگتی ہے۔ اب تک یوٹیوب پر اس ویڈیو کو ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

مزید : ڈیلی بائیٹس