بنگلہ دیش میں قدرت کا قہر،آسمانی بجلی گرنے سے گزشتہ دو دنوں میں 50افراد جاں بحق

بنگلہ دیش میں قدرت کا قہر،آسمانی بجلی گرنے سے گزشتہ دو دنوں میں 50افراد جاں ...
بنگلہ دیش میں قدرت کا قہر،آسمانی بجلی گرنے سے گزشتہ دو دنوں میں 50افراد جاں بحق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک )بنگلہ دیش میں گزشتہ دوروز سے آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 50افراد ہلاک ہو گئے ،واقعات میںکل 90افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔بی بی سی کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں کی ہے جبکہ ڈھاکہ میں دو طالب علم فٹبال کھیلتے ہوئے آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہو گئے ۔ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ایسے حادثے ہو رہے ہیں۔

راتوں رات جلد میں نکھار لانے والی کریمیں کتنی خطرناک ہیں، جانئے

رپورٹ کے مطابق رواں برس مارچ کے مہینے سے لے کر اب تک 90 افراد آسمانی گرنے کے واقعات میں ہلاک ہوچکے ہیںجبکہ 2015 میں ایسے حادثوں کا نشانہ 51 افراد بنے تھے۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

بنگلہ دیش میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے سربراہ محمد ریاض احمد نے کہا ہے کہ ایسے واقعات میں ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ باعثِ تشویش ہے۔انہو نے بتایا کہ رواں برس مزید طوفان آنے کا امکان ہے۔

مزید : بین الاقوامی