عبدالمالک بلوچ کے گھر کی تزئین و آرائش پر 5کروڑ روپے خرچ کیے گئے:رہنما جے یو آئی عبدالرحمان کھیتران

عبدالمالک بلوچ کے گھر کی تزئین و آرائش پر 5کروڑ روپے خرچ کیے گئے:رہنما جے یو ...
عبدالمالک بلوچ کے گھر کی تزئین و آرائش پر 5کروڑ روپے خرچ کیے گئے:رہنما جے یو آئی عبدالرحمان کھیتران

  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی کے رہنما عبدالرحمان کھیتران نے کہاہے کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے گھر کی تزئین و آرائش پر 5کروڑ خرچ کیے گئے ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عبدالرحمان کھیتران کا کہناتھا کہ عبدالمالک بلوچ نے داماد کے نام پر گوادر،تربت میں چار پلاٹ خریدے جبکہ ان کے داماد کے نام پر کراچی میں ایک بنگلہ بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تربت اور پسنی میں 12ایکڑ اراضی پر قبضہ کیا ہواہے ۔ان کا کہناتھا کہ مشتاق رئیسانی کو میر حاصل بزنجو کے حکم پر تعینات کیا گیا ،حاصل بزنجو کو ووٹ دینے کیلئے ایک کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی ۔

مزید : کوئٹہ