افغانستان میں طالبان کا پولیس ٹریننگ سنٹر کے باہر خودکش دھماکہ، 3 ہلاک،9زخمی

افغانستان میں طالبان کا پولیس ٹریننگ سنٹر کے باہر خودکش دھماکہ، 3 ہلاک،9زخمی
افغانستان میں طالبان کا پولیس ٹریننگ سنٹر کے باہر خودکش دھماکہ، 3 ہلاک،9زخمی

  

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے صوبہ ہلمند  میں طالبان کے  خودکش حملے میں تین افرادہلاک جبکہ 9 زخمی ہوگئے ،حملہ آور نے بارود سے بھری کار ایک پولیس چیک پوسٹ سے ٹکرا دی، حملہ پولیس ٹریننگ سینٹر کے باہر چیک پوسٹ پر کیا گیا، دوسری جانب طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے اِس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس میں درجنوں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت ہوئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اافغان حکام نے بتایا کہ جنوبی صوبے ہلمند میں ایک طالبان خود کش بمبار کے حملے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق حملہ آور نے بارود سے لدی کار ایک پولیس چیک پوسٹ سے ٹکرا دی، حملہ نادِ علی نامی ضلع میں کیا گیا۔ ہلاک ہونے والے تینوں پولیس اہلکار تھے۔ اس واقعے میں 7  پولیس اہلکار اور دو عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں ،ہلمند صوبے کے پولیس  سربراہ عبدالرحمان سَرجنگ کے مطابق حملہ پولیس ٹریننگ سینٹر کے باہر چیک پوسٹ پر کیا گیا۔ دوسری جانب طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے اِس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے حملے میں درجنوں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے ۔

مزید : بین الاقوامی