علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر اے این ایف کی کارروائی ،دو ملزمان گرفتار

علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر اے این ایف کی کارروائی ،دو ملزمان گرفتار
علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر اے این ایف کی کارروائی ،دو ملزمان گرفتار

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر اینٹی نار کوٹکس فورس نے کارروائی کر کے لاہور سے اٹلی منشیات لے جانے والے دو مسافر گرفتار کر لیے ۔اے این ایف ذرائع کے مطابق مسافروں سے ہیروئن بھرے 150کیپسول برآمد ہوئے ۔

راتوں رات جلد میں نکھار لانے والی کریمیں کتنی خطرناک ہیں، جانئے

تفصیل کے مطابق روالپنڈی کے رہائشی ملزمان تبریز اور حلیم لاہور سے ہیروئن لے کر اٹلی جا رہے تھے کہ این ایف فورس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کر کے دونوں ملزمان کی اسکیننگ کی جن سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کر لیے ۔دونوں ملزمان کے پیٹ سے 75,75ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہوئے ۔اے این ایف حکام نے ملزمان کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

مزید : لاہور