ڈی جی رینجرز سے پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی ملاقات

ڈی جی رینجرز سے پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی ...
ڈی جی رینجرز سے پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی ملاقات

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر سے پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں مصطفی کمال اور انیس قائم خانی نے ملاقات کی ہے ۔

نجی ٹی وی ’’اے آر وائے‘‘ کے مطابق ملاقات میں سندھ بالخصوص کراچی میں امن و امان کی صورت حال اور لاپتہ افراد سمیت باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی ہے ۔مصطفی کمال نے امن و امان کے لیے رینجرز کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی ’’را‘‘ سمیت تمام ملک دشمنوں کے عزائم ناکام بنادے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی ملک میں امن و امان اور قومی جھنڈے کے وقار پر یقین رکھتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی ملک میں قیام امن کے لیے کردار ادا کرتی رہے گی ۔ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات کے بعد مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈی جی رینجرز سے ملاقات چھپ کر نہیں کی ،درپیش مسائل اور کراچی کے امن کے حوالے سے ہم نے تجاویز دیں ہیں جو ہمارا حق ہے ۔

مزید : کراچی