وزیراعظم نے اگر سوالوں کے جواب نہ دیئے تو اپوزیشن خاموش نہیں رہے گی :اعتزاز احسن

وزیراعظم نے اگر سوالوں کے جواب نہ دیئے تو اپوزیشن خاموش نہیں رہے گی :اعتزاز ...
وزیراعظم نے اگر سوالوں کے جواب نہ دیئے تو اپوزیشن خاموش نہیں رہے گی :اعتزاز احسن

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹر اعتزاز احسن نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف خود جمہوری نظام کیلئے خطرہ بنتے جارہے ہیں ،انہوں نے اگر ہمارے سوالوں کے جواب نہیں دیے تو اپوزیشن خاموش نہیں رہے گی ۔

تفصیلات کے مطابق اعتزاز احسن کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی کیلئے فیصلہ کن وقت ہے ،ایل پی جی ایک پرائیوٹ کاروبار ہے ،حکومت سے کوئی مراعات نہیں لیں ،حکومت الزامات نہ لگائے بلکہ میرے خلاف ایف آر درج کروائے ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف خود جمہوری نظام کیلئے خطرہ بنتے جار ہے ہیں ،اگر انہوں نے ہمارے سوالوں کے جواب نہیں دیئے تو اپوزیشن خاموش نہیں رہے گی ،میری وجہ سے ہنگامہ نہیں ہو گا بلکہ اپوزیشن کی جانب سے شدید ردعمل آئے گا ۔

مزید : اسلام آباد