اقوام متحدہ بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے صاف پانی کی فراہمی کے اکتالیس پراجیکٹس لگانے کیلئے ایک ارب روپے سے زائد کی رقوم سکیموں پر خرچ کرئے گا

اقوام متحدہ بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے صاف پانی کی فراہمی کے ...
اقوام متحدہ بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے صاف پانی کی فراہمی کے اکتالیس پراجیکٹس لگانے کیلئے ایک ارب روپے سے زائد کی رقوم سکیموں پر خرچ کرئے گا

  

لاہور(فیصل بن نصیر) اقوام متحدہ کا ادارہ یونیسیف پاکستان کے شمالی علاقوں میں برطانیہ کے ادارہ برائے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ، یو ایس ایڈ اور جاپان واٹر ایجنسی کے تعاون سے بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے صاف پانی کی فراہمی کے اکتالیس پراجیکٹس لگانے کے لئے ایک ارب روپے سے زائد کی امدادی رقوم مقامی حکومت کے توسط سے سکیموں پر خرچ کرئے گا۔ یونیسف کی نمائندہ برائے پاکستان انجیلا کیرینی نے روزنامہ پاکستان کو بتایا کہ انگارگھوں واٹر سکیم چترال حالیہ سیلاب اور بارشوں سے شدید متاثر ہوئی تھی جس کو ڈی آئی ایف ڈی برطانیہ کی مدد سے تین کروڑ روپے کی لاگت سے دوبارہ تعمیر کر کے عام آبادی کو پانی کی فراہمی بحال کر کے آسانی فراہم کی گئی، ا نجیلا کیرینی نے کہا کہ پاکستان شدید موسمی تبدیلیوں سے متاثر ہو رہا ہے اور آئندہ سالوں میں چترال اور گلگت بلتستان کے دیگر علاقے شدید متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ رہا ہے، اس حوالے سے پانی کی فراہمی کو جاری رکھنے کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے تاکہ مقامی آبادی اور خاص کر بچوں کے لئے صاف اور پینے کا پانی میسر ہو۔انہوں نے کہا کہ چترال اور نواہی دیہات کے اسی ہزار سے زائد لوگ ان پراجیکٹس کی مدد سے مستفید ہو ں گے جبکہ آئندہ چار لاکھ افراد کو سہولیات پہنچانے کے پروگرام کو جلد حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کر کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔

یونیسف کے چیف ایڈوکیسی اینڈ کمیونیکیشن ڈینئیل ٹیمی نے روزنامہ پاکستان کو بتایا کہ چترال اور دیگر دیگر علاقوں میں سیلابوں اور بارشوں سے واٹر سپلائی پراجیکٹس شدید متاثر ہوئے تھے، اور اقوام متحدہ پانی کی عدم فراہمی کے باعث مشکلات کو کم کرنے کئے لئے معاون کا کردار ادا کر رہی ہے، ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ نے کہا کہ مقامی صوبائی حکومت اقوام متحدہ کو ہر ممکن مدد فراہم کئے ہوئے ہے اور انگارگھوں واٹر سکیم چترال کے افتتاح کے بعد آئندہ بھی اگر یونیسف کو کسی قسم کی راہنمائی کی ضرورت ہوئی تو مکمل مدد فراہم کی جائے گی،

واضع رہے کہ اقوام متحدہ پاکستان میں بیرونی امدادی اداروں اور پاکستان میں موجود برطانوی، جرمن، جاپانی اور امریکی سعودی قونصل خانوں کی مدد سے پاکستان کے لئے صاف پانی کی فراہمی، کلائمٹ چینج، منشیات کی روک تھام، تعلیم کی فراہمی ،صحت عامہ اور دوبارہ آباد کاری،فوڈ سیفٹی اینڈ سیکورٹی سمیت زراعت کی ترقی کے لئے جامع پراجیکسٹس پر مکمل مدد فراہم کر رہا ہے تاکہ پاکستان کے متاثرہ افراد کو اان کی ضروریاتِ زندگی آسان طریقوں سے ملنا ممکن ہوں، ڈپٹی چیف ایڈوانس کوالٹی لرننگ پروگرام برائے جاپانی ادارہ جائیکا عابد گل نے روزنامہ پاکستان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جائیکا پاکستان میں زراعت کے شعبوں میں مہارت فراہم کرنے کے لئے پروگرام جاری کئے ہوئے ہے جس سے آئندہ فوڈ سیکورٹی اور سیفٹی ممکن ہے، عابد گل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیکنیکل ایجوکشن اور اری گیشن کے شعبے میں مہارت اور نئے طریقوں کے استعمال کے لئے قرضوں کی فراہمی کی جار ہی ہے جو پاکستان میں آئندہ زراعت کے شعبہ میں پانی کی کمی کو پورا کرنے میں معاون ہو گی۔

Attachments area

مزید : لاہور