وفاقی وزراکا مشاورتی اجلاس ،قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے پالیسی بیان کامسودہ تیار

وفاقی وزراکا مشاورتی اجلاس ،قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے پالیسی بیان ...
وفاقی وزراکا مشاورتی اجلاس ،قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے پالیسی بیان کامسودہ تیار

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم کے قومی اسمبلی میں خطاب سے متعلق وفاقی وزراءنے مشاورت کی ہے جس میں وزیر اعظم کے پالیسی بیان کے اہم نکات کا مسودہ تیار کیا گیا ہے۔

راتوں رات جلد میں نکھار لانے والی کریمیں کتنی خطرناک ہیں، جانئے

نجی نیوز چینل جیو ینوز کے مطابق قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے خطاب سے متعلق وفاقی وزرا کے مشاورتی اجلاس میں مسودہ تیار کیا گیا جس کے مطابق وزیر اعظم ایوان کو سپریم کور ٹ کو خط اور اس کے جواب پر حکومتی موقف سے آگاہ کریں گے ۔قومی اسمبلی کے اجلاس وزیراعظم اپوزیشن کو متفقہ ٹی او آرز بنانے کے لیے مل کر آگے بڑھنے کی دعوت دیں گے اور پاناما لیکس میں آنے والے کئی اہم سیاسی رہنماﺅں کے ناموں کی تحقیقات کا معاملہ اٹھائیں گے ۔وزیر اعظم کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے پہلے اہم نکات پر بریفنگ دی جائے گی۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

مزید : قومی /اہم خبریں