نیب حکام نے حیدرآباد چیمبر کے تاجروں کیخلاف صدر کوفرار کروانے کے الزام میں مقدمہ درج کروا دیا

نیب حکام نے حیدرآباد چیمبر کے تاجروں کیخلاف صدر کوفرار کروانے کے الزام میں ...
نیب حکام نے حیدرآباد چیمبر کے تاجروں کیخلاف صدر کوفرار کروانے کے الزام میں مقدمہ درج کروا دیا

  

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب حکام نے حیدرآباد چیمبر کے تاجروں کیخلاف صدر کو فرار کروانے کے الزام کے تحت تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کروا دیاہے ۔

اس سے قبل ایس ایس پی کا کہناتھا کہ مقدمہ نیب کو صدر چیمبر آف کامرس کی گرفتاری سے روکنے پر در ج کرایا جائے گا ۔واضح رہے کہ نیب نے چیمبر آف کامرس کے صدر کو گرفتار کرنے کیلئے کارروائی کی جس دوران تاجروں نے نیب کو صدر چیمبر آف کامرس کی گرفتاری پر احتجاج کیا تھا اور نیب افسران کو کمرے میں یرغمال بنایا اور پھر صدر کو موٹر سائیکل پر فرار کروا دیا ۔

مزید : حیدرآباد