عمران کی سیاست سمجھ سے بالا تر،حکومت پانامہ دستاویزات کے بارے میں مذاکرات کیلئے تیار ہے:محمدزبیر

عمران کی سیاست سمجھ سے بالا تر،حکومت پانامہ دستاویزات کے بارے میں مذاکرات ...
عمران کی سیاست سمجھ سے بالا تر،حکومت پانامہ دستاویزات کے بارے میں مذاکرات کیلئے تیار ہے:محمدزبیر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجکاری کے وزیر مملکت محمد زبیر نے کہا ہے کہ حکومت پانامہ دستاویزات کے بارے میں اپوزیشن سے مذاکرات کے لئے تیار ہے تاکہ معاملے پر اتفاق رائے قائم کیا جاسکے۔

نجی ٹی وی ’’نیو نیوز ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ اگر سپریم کورٹ نے عدالتی کمیشن کے لئے قواعد و ضوابط تبدیل کرنے کی ہدایت کی تو حکومت اس پر عمل کرے گی۔محمد زبیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سیاست سمجھ سے بالاتر ہے اور انہیں مثبت سیاست کرنی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے مطالبے پر وزیراعظم نے چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالتی کمیشن قائم کیا تاکہ پانامہ دستاویزات کی تحقیقات کرائی جاسکیں،حکومت پانامہ دستاویزات کے حوالے سے اپوزیشن سے مذاکرات کے لئے تیار ہے ۔

مزید : اسلام آباد