ہسپتال میں خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں گردوں کے معروف اسپتال میں 24سالہ مریضہ سے زیادتی کے معاملے میں نیا موڑ آگیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مریضہ سے زیادتی کے الزام میں خاتون کے رشتہ دار کو گرفتار کر لیاہے ۔ پولیس کے مطابق مریضہ سے زیادتی کسی ڈاکٹر نے نہیں بلکہ اسکے اپنے رشتہ دار نے کی تھی۔ ملزم صدام حسین نے خود زیادتی کر کے مقدمہ اسپتال انتظامیہ کے خلاف کٹوا دیا۔ صدام حسین کو گزری کے علاقے سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔