منظم سازش کے تحت قائد تحریک کے نظریہ کو مٹانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ،پی ایس پی کے دہشت گردوں کو ریاستی سرپرستی حاصل ہے:محمد حسین

منظم سازش کے تحت قائد تحریک کے نظریہ کو مٹانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ،پی ایس ...
منظم سازش کے تحت قائد تحریک کے نظریہ کو مٹانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ،پی ایس پی کے دہشت گردوں کو ریاستی سرپرستی حاصل ہے:محمد حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے سینئر رکن محمد حسین نے کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے دہشت گردوں کو ریاستی سرپرستی حاصل ہے ، ایم کیو ایم حیدرآباد زونل آفس کو مفتوحہ علاقہ سمجھ کر فتح کرنے کیلئے جدید ہتھیاروں اور لاٹھیوں سے حملہ کرکے حق پرست ایم پی اے راشد خلجی اورکارکنان پر ضمیر فروش دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے جان سے مارنے کی کوشش کی ،لیکن اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ وہ اور کارکنان معجزانہ طورپر اس حملے میں محفوظ رہے،اس واقعہ کی نہ تو ایف آئی آر درج کی جارہی ہے اور نہ ہی’’ پی ایس پی‘‘کے دہشت گردوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔

نجی چینل’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق ایم کیوایم حیدرآباد زونل آفس میں زونل انچارج ، اراکین زونل کمیٹی ، حق پرست ارکان اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد حسین کا کہنا تھا کہ محب وطن ایم کیوایم کے کارکنان کو مسلسل جبر و تشدد ، دھونس اور دھمکیاں دینے کا سرکاری اور غیر سرکاری عمل جاری ہے،ایم کیوایم سے مختلف الزامات کی بناء پر نکالے جانے والے ضمیر فروشوں اور مفاد پرستوں کو سندھ کے شہری علاقوں میں لاکر مسلط کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ مہاجروں سمیت سندھ کے مظلوم عوام کے اتحاد کو پارہ پارہ کیا جاسکے لیکن اللہ تعالیٰ کے کرم سے کراچی ، حیدرآباد ، میرپورخاص ، سکھراور سندھ کے شہری عوام کے عوام نے ان ضمیر فروشوں ، غداروں کو یکسر مسترد کردیا ہے جس کے بعد یہ ضمیر فروش عناصر اپنے گھناؤنے عزائم کی تکمیل کیلے تشدد پر اتر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو جھوٹے مقدمات میں پابند سلاسل جبکہ ایم کیوایم کے زونل آفس پر حملہ کرنے والے دہشت گرد ہتھیاروں سے لیس ہوکر پورے شہرے میں دندناتے پھررہے ہیں یہ طرز عمل عوام میں نفرتوں اور تعصب کو پروان چڑھارہا ہے اور ریاستی سرپرستی کا کھلا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم محب وطن ارباب اختیار و اقتدار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملکی اداروں کو متعصب لوگوں سے پاک کیا جائے اور ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے اور ایم کیوایم کے خلاف روز روز نئی سازشیں بند کی جائیں۔

مزید :

حیدرآباد -