پاکستان میں بھارتی ایجنسی راء کی کاروائیاں دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہیں:کوارڈینیٹرپی پی پی یورپ کامران یوسف گھمن
سٹراس برگ(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس اور مینا ر ٹیز ونگ یورپ نے بھارت کی خفیہ تنظیم راء کی پاکستان میں دہشت گردانہ کاروائیوں کے خلاف فرانس کے شہر سٹراسبرگ میںیورپی پارلیمنٹ کے باہر پر امن احتجاجی مظاہر ہ کیا،پی پی پی یورپ کے کوارڈی نیٹر اور پی پی پی فرانس کے سینئر نائب صدر چوہدری کامران یوسف گھمن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی راء کی دہشت گردانہ کاروائیوں پر پاکستان سمیت پوری دنیا میں موجود پاکستانیوں کو تحفظات ہیں اور اس حوالے سے یورپ میں مقیم پاکستانی آج یورپین پارلیمنٹ کے سامنے دنیا کو باور کرانے کے لئے موجود ہیں کہ پاکستان ہو یا بیلجیئم یا پھر فرانس اور دنیا کا کوئی بھی کونا پاکستانی قوم دہشت گردی کی کاروائیوں کے خلاف سرپا احتجاج ہیں، کامران یوسف گھمن کا کہنا تھا کہ پاکستان ایسا خطہ ہے جس نے دنیا میں امن کے قیام کے لئے سب سے زیادہ جانوں کا نذرانہ پیش کیا، آج دنیا میں امن قائم ہوتا نظر آتا ہے تو اس میں پاک فوج کے جوانوں کااپنے وطن عزیز کی سربلندی اور حفاظت کے لئے جانوں کا نذرانہ اور نہتے پاکستانیوں کی قربانیاں شامل ہیں ، انہو ں نے کہا کہ پی پی پی ایسی جماعت ہے جس کی قائد محترمہ بے نظیر بھٹو دہشت گردی کا شکار ہوئیں، سب سے زیادہ قربانیاں دے کر پاکستان پیپلز پارٹی نے ثابت کیا کہ یہ پاکستان کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو دہشت گردی کے خلاف ببانگ دہن اعلان جنگ کرتی ہے اور دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے میں عالمی طاقتوں کے ساتھ ہے۔
کامران یوسف گھمن نے یورپین پارلیمنٹ کے سیکرٹری کلاوس ویلے کو یاداشت بھی پیش کی، سیکرٹری یورپیئن پارلیمنٹ نے امن کے قیام کے لئے کامران یوسف گھمن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی پی پی کے ورکرزکا ای یو پارلیمنت کے سامنے پر امن احتجاج ثابت کرتا ہے کہ پاکستانی دنیا میں امن کے قیام کے لئے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں،اور یورپیئن یونین ان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، کامران یوسف نے کہا کہ پاکستانی امن کے داعی ہیں اور یورپ بھر سے پاکستانی یہاں اس لئے اکھٹے ہوئے ہیں کہ دنیا کو بتا سکیں کہ دنیا کے کسی کونے میں بھی دہشت گردی ہو تو پاکستانی اس کے خلاف اپنی آواز بلند کریں گے، اس موقع پی پی پی فرانس کے عہدے داران صغیر اصغر ، شاہزیب بھٹی اور محمد اجمل سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔