حکومت مضبوط اور مستحکم ہے اسے گرانے والے خود گرجائیں گے:خواجہ سعد رفیق

حکومت مضبوط اور مستحکم ہے اسے گرانے والے خود گرجائیں گے:خواجہ سعد رفیق
حکومت مضبوط اور مستحکم ہے اسے گرانے والے خود گرجائیں گے:خواجہ سعد رفیق

  

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ موجود ہ حکومت مضبوط اور مستحکم ہے اسے گرانے والے خود گرجائیں گے، آف شور کمپنیوں کا شور مچانے والے عمران خان سے اب پوری قوم پوچھے گی کہ دوسروں پرتنقید کتنا آسان ہے، پشاور والوں نے حساب لے لیا اور باقی حساب بھی پورا ہوجائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ کیسا انصاف ہے کہ عمران خان اپنی آف شور کمپنی کو صحیح اور باقی کو غلط سمجھتا ہے،موجود ہ حکومت مضبوط اور مستحکم ہے اسے گرانے والے خود گرجائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت مدت پوری کرے گی اور ترقی کی منزل حاصل کرکے رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ریلوے اس وقت سو فیصد منافع پر ہے، امریکہ سے دو سو نئے انجن منگوائے گئے ہیں، مزید ٹرینیں چلیں گی۔

مزید : قومی