بھارتی دہشتگردی کو عالمی سطح پر اٹھایا،تاپی ،کاسا اور سی پیک بریک تھرومنصوبے ہیں :خواجہ آصف

بھارتی دہشتگردی کو عالمی سطح پر اٹھایا،تاپی ،کاسا اور سی پیک بریک ...
بھارتی دہشتگردی کو عالمی سطح پر اٹھایا،تاپی ،کاسا اور سی پیک بریک تھرومنصوبے ہیں :خواجہ آصف

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ کاسا ،تاپی اور سی پیک بریک تھرو منصوبے ہیں ،بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کا کہناتھا کہ بھارتی دہشتگردی کو عالمی سطح پر اٹھایاہے ،بھارت بلوچستان مین علیحدگی پسند تحریک کو سپورٹ کر رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ چندماہ قبل امریکی صدر اوباما نے ایف 16طیارے دینے کاوعدہ کیا تھا ،حسین حقانی نے لابنگ کی کہ پاکستان جہاز بھارت کیخلاف استعمال کرے گا ۔ان کا کہناتھاکہ کاسا،تاپی اور سی پیک بریک تھرو منصوبے ہیں اور کوشش ہے کہ تمام منصوبے بر وقت مکمل ہو جائیں۔

مزید : اسلام آباد