نیسلے پاکستان کے Lean-In سرکل نے لاہور چیپٹر کا آغاز کردیا
لاہور(پ ر) نیسلے پاکستان نے Lean-In سرکل کے لاہور چیپٹرکا آغاز کردیاہے۔Facebook کی شیرل سینڈ برگ کی قائم کردہ "Lean-In" ایک انتہائی کامیاب عالمی کمیونٹی ہے جو خواتین کے اپنے خیالات کے اظہار کے لئے ان کی حمایت اور حوصلہ افزائی کے لئے وقف ہے ، تاکہ ان کی آواز کو سنا جائے۔ دوسرے لفظوں میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ "Lean-In" خواتین کے عزائم کے حصول میں ان کا معاون ثابت ہوگا۔اس سال نیسلے پاکستان نے "Lean-In" لاہور چیپٹر کا آغاز کردیا ہے۔نیسلے کی کارپوریٹ آرگنائزیشنل ڈیولپمنٹ منیجر، ہاجرہ عمر کی قیادت میں سرکل زبردست کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے۔وہ کمپنیاں جو اس سلسلے میں نیسلے کی شراکت دار ہیں ان میں پیپسی کولاانٹر نیشنل، کوکاکولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈ، ٹیٹرا پیک پاکستان، پیکیجزلمیٹڈ، فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ اور IGI جنرل انشورنس شامل ہیں۔"Lean-In" سرکل کے ممبران نے اس اقدام کے مثبت اور پر جوش ہونے کی حمایت کی۔