اس معروف خاتون نے نوجوان کی سب سے بڑی مشکل حل کردی، وہ کام کردیا کہ نوجوان ساری عمر یاد رکھے گا

اس معروف خاتون نے نوجوان کی سب سے بڑی مشکل حل کردی، وہ کام کردیا کہ نوجوان ...
اس معروف خاتون نے نوجوان کی سب سے بڑی مشکل حل کردی، وہ کام کردیا کہ نوجوان ساری عمر یاد رکھے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لیپ ٹاپ یا موبائل فون گم ہو جائے تو انہیں تلاش کرنا لگ بھگ ناممکن ہی ہوتا ہے لیکن برطانیہ میں ایک طالب علم کا گمشدہ لیپ ٹاپ گزشتہ روز ایسے طریقے سے اسے واپس مل گیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ ویب سائٹ independent.ie کی رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ کا طالب علم جمال سول اپنا لیپ ٹاپ ایک ٹیکسی میں بھول گیا تھا۔ لیپ ٹاپ میں اس کے پی ایچ ڈی کے نوٹس اور دیگر انتہائی ضروری مواد موجود تھا۔ جمال نے فیس بک پر اس حادثے کے متعلق لکھا اور اپنے دوستوں سے کہا کہ وہ اس پوسٹ کو پھیلائیں تاکہ یہ ٹیکسی ڈرائیور تک پہنچ جائے اور وہ لیپ ٹاپ واپس کردے۔

عرب شہزادیوں کی اپنے نوکروں کے ساتھ ایسی شرمناک حرکتیں کہ قانون حرکت میں آگیا، گرفتار کرلیا گیا
رپورٹ کے مطابق جمال کی یہ پوسٹ معروف برطانوی ناول نگار اور ہیری پوٹر جیسی شہرہ آفاق کہانی کی مصنفہ جے کے رولنگ تک پہنچ گئی۔ انہوں نے جمال کی روداد اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر شیئر کر دی جس سے سوشل میڈیا پر لیپ ٹاپ کی تلاش کی ایک زوردار مہم شروع ہو گئی اور بالآخر یہ پوسٹ ٹیکسی ڈرائیور تک بھی پہنچ گئی۔ اس نے پوسٹ میں شامل جمال کی رابطے کی تفصیلات کے ذریعے اس سے گزشتہ روز رابطہ کیا اور اسے لیپ ٹاپ واپس کر دیا۔جمال کا کہنا ہے کہ ”یہ بہت حیران کن ہے، انٹرنیٹ سب کچھ کر سکتا ہے۔ جے کے رولنگ کا میری مدد کے لیے آگے آنا بہت غیرمعمولی واقعہ ہے۔ میں ان کا بہت شکرگزار ہوں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -