سپورٹس راؤنڈاپ

سپورٹس راؤنڈاپ

  

بختاور اور آصفہ کی عامر خان کے ساتھ باکسنگ پریکٹس، نئی ویڈیو سامنے آ گئی

بختاور اور آصفہ بھٹو کی معروف پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے ساتھ باکسنگ کی تربیت کے لئے جاتے ہوئے گاڑی میں سفر کی نئی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔ چند روز قبل بختاور بھٹو کی عامر خان کے ساتھ رنگ میں پریکٹس کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ تاہم آج منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں بختاور اور آصفہ دونوں کو عامر خان کے ساتھ گاڑی میں پریکٹس کیلئے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

چیف منسٹر گولڈ کپ ویمن ہاکی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے تیاریاں

زور شور سے جاری

پانچویں چیف منسٹر گولڈ کپ ویمن ہاکی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ 17 سے 24 مئی تک نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پنجاب ویمن ہاکی ایسوسی ایشن کی عزازی سیکرٹری راحت خان نے بتایا کہ ویمن ہاکی ایونٹ میں خواتین کی دو ٹیمیں شرکت کریں گی اور ان ٹیموں کی سلیکشن کے لئے ٹرائلز کا انعقاد 15مئی کو شام چار بجے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا ۔ٹیمیں صرف اور صرف میرٹ پر سلیکٹ کی جائیں گی ۔انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ کا مقصد خواتین کے لئے ہاکی میں زیادہ سے زیادہ دلچسپی پیدا کرنا اور انہیں تجربہ دلوانا ہے ۔

برازیل میں سرفنگ کے

عالمی مقابلے کا آغاز ہوگیا

برازیل کی میونسپیلٹی سیکواریمامیں سرفنگ کے عالمی مقابلوں کا آغاز ہوگیاہے ٗجس میں دنیا بھر سے ماہر سرفر حصہ لے رہے ہیں۔ورلڈ سرفنگ لیگ کے چوتھے راؤنڈمیں حصہ لینے کیلئے دنیا بھر سے سینکڑوں ماہرخواتین اور مرد سرفرز یہاں پہنچے ہیں اوراپنی سرفنگ کی صلاحیتوں کا ثبوت پیش کیا عالمی مقابلے تک پہنچنے کے لیے کھلا ڑی سر دھڑ کی با زی لگا تے ہو ئے پا نی کی پرزور لہر وں پر سرفنگ کے کمالات دکھانے اور ایک دوسرے کو پیچھا چھو ڑنے کی کو ششوں میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ 12روز تک جاری رہنے والا یہ مقابلہ 20مئی کو اختتام پذیر ہوگا۔

ارجنٹائن میں نسل پرستانہ جملے بازی نے فٹبالر کو اشکبار کر دیا

ارجنٹائن میں نسل پرستانہ جملے بازی نے فٹبالر کو اشکبار کر دیا۔ایستاڈیو میں جاری فرسٹ ڈویڑن فٹبال ٹورنامنٹ میں بوکا جونیئرز اور اسٹوڈیانٹس میں میچ کے دوران شائقین نے بوکا جونیئرز کے فٹبالر فرینک فابرا کو نسلی تعصب پر مبنی جملے کہے، بوکا کے کپتان فرنانڈو گاگو اور دیگر پلیئرز کی جانب سے ریفری کو شکایت کی گئی اور نعرے بازی کی جگہوں کی نشاندہی کی لیکن ریفری ٹروکو نے میچ جاری رکھا۔ میچ جاری رکھنے کے فیصلے کے حوالے سے ریفری کو تنقید کا سامنا ہے اور فرنانڈو گاگو نے فیصلے کو چیلنج کیا ہے، ریفری نے کہا کہ جملے بازی انفرادی سطح پر ہوئی جس کی وجہ سے میچ روکنا مناسب نہ سمجھا۔ میچ ختم ہونے پر متاثرہ فٹبالر فرینک فابرا اشکبار آنکھوں کے ساتھ میدان سے باہر آئے۔ کلب نے ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن کے سامنے معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

برازیل نے پانچویں بار فیفا بیچ سوکر ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا

برازیل نے پانچویں بار فیفا بیچ سوکر ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ بھاماس میں ہونے والے میگا ایونٹ کے فائنل میں برازیل نے تاہیٹی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-0 سے شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔ برازیل نے پانچویں بار ورلڈ کپ جیتا ہے جو کہ ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں ایران نے اٹلی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5-3 سے شکست دی۔

مزید :

ایڈیشن 1 -