مالیاتی بحران کا شکار برطانوی کمپنی بی ٹی کا 4 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان

مالیاتی بحران کا شکار برطانوی کمپنی بی ٹی کا 4 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا ...

  

لندن(اے پی پی)مالیاتی بحران کا شکار برطانوی کمپنی برٹش ٹیلی کمیونیکیشنز نے 4 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان کردیا ۔ کمپنی کی طرف سے جاری کی گئی سالانہ رپورٹ کے مطابق کمپنی اس وقت دنیا کے 180 ممالک میں کام کر رہی ہے اور اس کے ملازمین کی تعداد ایک لاکھ دو ہزار 5 سو ہے۔ بیان کے مطابق چار ہزار ملازمین فارغ کرنے سے اسے30 کروڑ پاؤنڈ کی بچت ہو گی۔ کمپنی اپنے کئی شعبوں جن میں گلوبل سروسز خاص طور سے شامل ہے کی تشکیل نو کرے گی۔

مالیاتی بحران سے نمٹنے کے اقدامات کے طور پر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو گیون پیٹرسن کو 2016-17 ء کے لئے تین لاکھ اڑتیس ہزار پاؤنڈ بونس کی ادائیگی بھی روک دی گئی ہے۔درایں اثنا کمپنی کو اٹلی میں اپنے بزنس میں سامنے آنے والے مالیاتی بدعنوانی کے ایک سکینڈل کے نتیجے میں 35 کروڑ پاؤنڈ خسارہ ہوا ہے۔

مزید :

کامرس -