یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
لندن(اے پی پی) یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکا میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث اس کی طلب میں اضافہ ہے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد بڑھ کر 1227.21 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1227.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔
ایشیاء میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد اضافے کے بعد 1227.33 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد بڑھنے کے بعد 1227.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔