رواں سال کے دوارن گندم کی ملکی پیداوار 25.1ملین ٹن سے بڑھنے کی توقع

رواں سال کے دوارن گندم کی ملکی پیداوار 25.1ملین ٹن سے بڑھنے کی توقع

  

لاہور (کامرس رپورٹر) سال 2017ء میں گندم کی ملکی پیداوار 25.1 ملین ٹن سے بڑھنے کی توقع ہے، رواں سیزن کے دوران گندم کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلہ میں معمولی کم ہے تاہم گزشتہ پانچ سال کی اوسط سالانہ پیداوار سے زائد ہے۔ اقوام متحدہ کے غذا اور زراعت ( ایف اے او) کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال گندم کی پیداوار بوائی کے سیزن میں کم بارشوں کی وجہ سے بارانی علاقوں میں کاشت میں مشکلات کا سامنا رہا۔ رپورٹ کے مطابق سندہ میں گندم کی کٹائی کا کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں یہ عمل وسط جون تک جاری رہے گا۔ ادھر وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال 22.2 ملین ایکڑ رقبہ پر گندم کاشت کی گئی تھی جس سے گندم کی مجموعی قومی پیداوار 26.1 ملین ٹن کے مقررہ ہدف سے بڑھنے کی توقع ہے۔

مزید :

کامرس -