2016؛ وزیراعظم یوتھ بزنس لون سکیم کے تحت 17.7ارب روپے کے قرضے فراہم

2016؛ وزیراعظم یوتھ بزنس لون سکیم کے تحت 17.7ارب روپے کے قرضے فراہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (کامرس رپورٹر) وزیرا عظم یوتھ بزنس لون سکیم ( پی ایم وائی بی ایل)کے تحت سال 2016ء کے اختتام تک مختلف بینکوں کی جانب سے نوجوانوں کو مجموعی طور پر 17.7 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے ہیں ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 2016ء کی تیسری سہ ماہی کے مقابلہ میں آخری سہ ماہی میں اکتوبر تادسمبر 2016ء کے دوران قرضوں کی فراہمی میں 107فیصد کا اضافہ ہواہے اور اس دوران نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے 9.145 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے ہیں ۔پی ایم وائی بی ایل سکیم کے تحت نیشنل بینک آف پاکستان ، فرسٹ ویمن بینک ، سمٹ بینک اور میزان بینک کی جانب سے سب سے زیادہ قرضے فراہم کئے گئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق پی ایم وائی بی ایل سکیم کے تحت 31دسمبر 2016ء تک 74ہزار 461 درخواستیں موصول ہوئیں جو اس سے گزشتہ سہ ماہی کے مقابلہ میں 2فیصد زائد رہی ہیں جن میں سے 86 فیصد درخواستیں مردوں جبکہ 14فیصد خواتین نے قرضے کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ سٹیٹ بینک کے مطابق سکیم کے اجراء سے لے کر 31دسمبر 2016ء تک 21ہزار 137درخواستوں کی منظوری دی گئی جبکہ مجموعی طور پر 17.706ارب روپے کے قرضہ جات جاری کئے گئے ہیں۔

مزید :

کامرس -