مارچ کے دوران مچھلی کی برآمدات میں 7.88ارب روپے کی کمی

مارچ کے دوران مچھلی کی برآمدات میں 7.88ارب روپے کی کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اکنامک رپورٹر) مارچ 2017ء کے دوران مچھلی کی قومی برآمدات میں 7.88 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق مارچ 2017ء کے دوران مچھلی کی برآمدات کا حجم 3.82 ارب روپے رہا ہے جبکہ مارچ 2016ء کے دوران مچھلی کی برآمدات کا حجم 11.7 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح مارچ 2016ء کے مقابلہ میں مارچ 2017ء کے دوران مچھلی کی برآمدات میں 7.88 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -