مالیاتی خطرات کے خلاف نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ

مالیاتی خطرات کے خلاف نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ

  

بیجنگ (آئی این پی) چین کے انشورنس واچ ڈاگ نے مالیاتی خطرات کے خلاف صنعتوں کی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، انشورنس ریگولیٹرز کو ہر سطح پر قوانین کی کمزوریوں کا جائزہ لینا چاہئے تا کہ نگرانی کا ایک سخت اور موثر نظام تشکیل دیا جاسکے ۔چائنا انشورنس ریگولیٹری کمیشن نے اتوار کو جاری ہونے والے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ موجودہ انشورنس قواعد میں کچھ کمزوریاں ہیں جس کے باعث حالیہ برسوں میں کاروبار کو فروغ دینے میں مشکلات درپیش ہیں ، کمیشن نے اس سلسلے میں رہنما اصول بھی جاری کئے ہیں اور لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ رجسٹرڈ کمپنیوں کے حصص خریدیں یا ان میں اپنا سرمایہ لگائیں ، انشورنس کے فنڈ کی خطرناک مصنوعات میں سرمایہ نہ کی جائے ۔اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ خطرناک کاروبار کی توسیع پر خاص نظر رکھی جائے گی اور ریگولیٹرز ایسی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیں گے جو ضابطوں اور قوانین کی خلاف ورزی کریں گے ، اس سلسلے میں فروری میں کئی کاروبار ی کمپنیوں کیخلاف کارروائی کی گئی ہے ۔

مزید :

کامرس -