کلر اٹھی زمینوں میں دھان کی بہتر کا شت کی جاسکتی ہے ،زرعی ماہرین
لاہور(کامرس رپورٹر )زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ حکومت اور کا شت کا ر مل کر کلر اٹھی زمینوں میں دھان کی کا شت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں اگر تھوڑی سی کوشش کی جا ئے تو تھور و کلر سے متاثر ہ اراضی کو آسانی سے قابل کا شت بنایا جا سکتا ہے سفید کلر میں نمکیات عام طور پر سفید رنگ کی تہہ کی شکل میں زمین کی سطح پر نظر آتے ہیں جس کے باعث زمین میں پانی و ہوا کی نفوذ پذیری متاثرنہیں ہوتی اور پانی زمین میں جذب ہوجاتا ہے ایسی زمینوں کے اصلاحی عمل کیلئے کھیتوں کو ہموارکرکے پہلے دوہرا ہل چلا یا جا ئے اور پھر سہاگا دے کر وٹ بند ی کر لی جا ئے بعدازاں نہر یہ ٹیو ب ویل کا پانی جس میں حل پذیر نمکیات کی مقدا ر زیاد ہ سے ز یادہ 15سو سے 2ہزار پی ایم کے در میا ن ہو تو کھیت میں بھر کر کھڑا کردیا جا ئے یہ عمل کئی بار دہرانے سے زمین قا بل کا شت بنائی جاسکتی ہے ،کھیت کے بعض حصے ایسے ہوتے ہیں جن پر کوئی گھاس جڑی بوٹی یہ فصل نہیں ہوتی لحاظہ زمین کو پانی لگانے سے یہ کلر ختم کیا جا تا ہے ۔