موسمی کپاس کی کاشت 31 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت

موسمی کپاس کی کاشت 31 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(بیورورپورٹ ) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کوموسمی کپاس کی کاشت 31 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکار موسمی حالات کی وجہ سے گندم کی کٹائی و گہائی میں تاخیر کے باعث موسمی کپاس کی بروقت کاشت یقینی بنائیں ۔ محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ کپاس کی بہتر اور منافع بخش پیداوار کا راز کاشت کی اچھی منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ کھیت میں ناغوں کو پر کرنے، بروقت چھدرائی و پودوں کی مطلوبہ تعداد حاصل کرنے میں پوشیدہ ہے۔انہوں نے کہاکہ کپاس کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے قطاروں میں پودوں کا آپس میں درمیانی فاصلہ برقرار رکھنا بہت ضروری ہے تاکہ پودے جگہ کی مناسبت سے بڑھوتری کریں۔انہوں نے کہاکہ چھدرائی کا عمل بوائی سے 20سے 25 دن کے اندر یا پہلے پانی سے پہلے یا خشک گوڈی کے بعد ہر حالت میں ایک ہی دفعہ مکمل کریں۔

مزید :

کامرس -